قَالُـوۡۤا اِنَّا كُـنَّا قَبۡلُ فِىۡۤ اَهۡلِنَا مُشۡفِقِيۡنَ ۞- سورۃ نمبر 52 الطور آیت نمبر 26
sulemansubhani نے Thursday، 25 November 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
قَالُـوۡۤا اِنَّا كُـنَّا قَبۡلُ فِىۡۤ اَهۡلِنَا مُشۡفِقِيۡنَ ۞
ترجمہ:
وہ کہیں گے : بیشک ہم اس سے پہلے اپنے گھروں میں خوف زدہ رہتے تھے
الطور : ٢٦ میں فرمایا : وہ کہیں گے : بیشک ہم اس سے پہلے اپنے گھروں میں خوف زدہ رہتے تھے۔
یعنی دنیا میں ہمیں اللہ کے عذاب کا خوف رہتا تھا، ہم اپنے گناہوں سے ڈرتے تھے، نہ جانے کس خطا پر گرفت کی جائے، کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمیں دوزخ میں ڈال دیا جائے، خدا جانے ہمیں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی شفاعت نصیب ہوگی یا نہیں اور ہماری مغرفت ہو سکے گی یا نہیں ؟
القرآن – سورۃ نمبر 52 الطور آیت نمبر 26