تفضیلی ٹولا نئی چول فرشتے سوال کرنا بھول گئے
جس طرح فواد چوہدری آئے دن مذہبی معاملات میں شرارتیں کرتا رہتا ہے یونہی پنڈی کا تفضیلی ٹولا بھی جب تک کوئی چول نہ مارے تب تک انہیں سکون نہیں ملتا ۔۔۔۔
جیسا کہ کچھ دن پہلے ہیڈ کوارٹر آف تفضیلیہ (ریاض شاہ) کی موجودگی میں ایک نعت خواں نے کلام پڑھتے ہوئے کہا کہ
” لحد میں جو ہم نے مولا علی کا نام لیا قسم خدا کی فرشتے سوال کرنا بھول گئے “(معاذاللہ)
اس شعر میں کتنے کفریات و گستاخیاں ہیں یہ کسی اہل علم سے مخفی نہیں ۔۔۔۔
یہاں فرشتوں کو بھول جانے والا کہا گیا جو کہ سیدھی سیدھی گستاخی ہے اور یہی نہیں اس پہ قسم بھی اٹھائی گئی ۔۔۔۔
پاس بیٹھے نام نہاد مفکر اسلام و مفسر قرآن جھوم رہے ہیں اور لوگوں سے ہاتھ چُمواتے ہوئے نذرانے وصول کر رہے ہیں ، لیکن مجال ہے کہ موصوف کے کان پہ اس قدر غلو و گستاخی پر مبنی شعر سُن کر جوں تک رینگی ہو ۔۔۔۔
حالانکہ اہل سنت کا عقیدہ ہے کہ ملائکہ معصوم عن الخطاء ہیں ، بھول چوک سے پاک ہیں۔۔۔۔ لیکن تفضیلی ٹولے کو عقائد اہل سنت کی پرواہ ہی نہیں ، کیونکہ اب یہ ٹولا اُن لوگوں کے باطل عقائد و نظریات کو اپنے انداز میں پھیلا رہا ہے جن کے نزدیک فرشتے بھول سکتے ہیں جیسا کہ ان راف ضیوں کی کتابوں میں لکھا ہے ۔۔۔۔
” وحی پہنچانے میں جبرائیل سے غلطی ہوئی اور وہ حضرت علی کی بجائے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وحی لے گئے ۔۔۔۔( استغفراللہ )
( اُنظر انوارِ نُعمانیہ 2/208 )
اگر اہل بیت اطہار کی ایسی شانیں بیان کرو گے جس سے انبیاء و ملائکہ یا صحابہ کرام کی توہین و بے ادبی ہوتی ہو تو قبر میں ان شاءالله فرشتے بھولیں گے نہیں بلکہ بڑی اچھی طرح یاد رکھیں گے کہ یہی وہ شخص ہے جو دنیا میں شریعت کو ہلکا سمجھتے ہوئے عقائد اہل سنت کی مخالفت کرتا رہا ۔۔۔۔
اور آخر میں ایسے اشعار پڑھنے والے نعت خوانوں اور پِیروں کو اُنہی کی بولی میں جواب کہ
آل کی محبت بھی ہے وہی قبول
جو ہو شریعت کے مطابق یہ بھول گئے ؟
فرشتے ہیں نسیان سے پاک
عقائدِ اسلام کیوں بھول گئے؟
قبر میں ہوں گے تین سوال
اے منکر بے ایمان! یہ کیوں بھول گئے؟
اور شیطان تو رہا خبیث و پلید
کیا تم بھی مسلمان ہونا بھول گئے؟
✍️ارسلان احمد اصمعی قادری
27/11/2021ء