يَوۡمَ لَا يُغۡنِىۡ عَنۡهُمۡ كَيۡدُهُمۡ شَيۡئًـا وَّلَا هُمۡ يُنۡصَرُوۡنَؕ ۞- سورۃ نمبر 52 الطور آیت نمبر 46
sulemansubhani نے Wednesday، 1 December 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
يَوۡمَ لَا يُغۡنِىۡ عَنۡهُمۡ كَيۡدُهُمۡ شَيۡئًـا وَّلَا هُمۡ يُنۡصَرُوۡنَؕ ۞
ترجمہ:
جس دن ان کی سازش ان کے کسی کام نہیں آئے گی اور نہ ان کی مدد کی جائے گی
الطور : 46 میں فرمایا : جس دن ان کی سازش ان کے کسی کام نہیں آئے گی اور نہ ان کی مدد کی جائے گی۔
جو شخص کسی کے خلاف سازش کرتا ہے، اس کا گمان یہ ہوتا ہے کہ اس سازش سے اس کو فائدہ پہنچے گا کہ انہوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اسلام کے خلاف جو سازشیں کی ہیں ان سے ان کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا بلکہ آخرت میں ان کو عذاب ہوگا اور جن بتوں کی یہ دنیا میں عبادت کرتے رہے وہ آخرت میں ان کے کسی کام نہ آسکیں گے۔
القرآن – سورۃ نمبر 52 الطور آیت نمبر 46