أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَمۡ خَلَـقُوا السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ‌ۚ بَلْ لَّا يُوۡقِنُوۡنَؕ ۞

ترجمہ:

کیا انہوں نے آسمانوں اور زمینوں کو پیدا کیا ہے، بلکہ وہ یقین نہیں کرتے

الطور : ٣٦ میں فرمایا : کیا انہوں نے آسمانوں اور زمینوں کو پیدا کیا ہے بلکہ وہ یقین نہیں کرتے۔

واقع میں ایسا نہیں ہے، کیونکہ انہوں نے کسی چیز کو پیدا نہیں کیا، بلکہ وہ حق کا یقین نہیں کرتے، یعنی وہ اللہ تعالیٰ کا واحد لا شریک لہٗ ہونے کا یقین نہیں کرتے۔

القرآن – سورۃ نمبر 52 الطور آیت نمبر 36