أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَمۡ لَهُمۡ اِلٰهٌ غَيۡرُ اللّٰهِ‌ؕ سُبۡحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَ ۞

ترجمہ:

کیا اللہ کے سوا کوئی اور ان کی عبادت کا مستحق ہے، اللہ اس سے پاک ہے جس کو وہ اس کا شریک قرار دیتے ہیں

الطور : ٤٣ میں فرمایا : کیا اللہ کے سوا کوئی اور ان کی عبادت کا مستحق ہے، اللہ اس سے پاک ہے جس کو وہ اس کا شریک قرار دیتے ہیں۔

اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے شریک سے اپنی تنزیہہ بیان فرمائی ہے جس طرح اس سے پہلے بیٹیوں سے اپنی تنزیہہ بیان فرمائی تھی۔

القرآن – سورۃ نمبر 52 الطور آیت نمبر 43