ہم اور ہمارے لوگ

سادگی اور سیدھے پن میں گورنمنٹ افسروں کا جواب نہیں

اندرون سندھ کے ایک استاد (سیاسی جماعت سے تعلق بھی تھا) کالج آتے ہی نہیں تھے آئے آئے نہیں آئے نہیں آئے.

کالج کے پرنسپل نے ان کے سامنے کالج کا حاضری رجسٹر رکھا اور کہا آپ پچھلے مہینے کی حاضری تو لگا دیجیے

انہوں نے تین چار تاریخ تک دستخط کیے اور پھر پوری لمبی لائن 31 تاریخ تک لگائی اور لکھ دیا

Whole month present

 

#دوسرا واقعہ بھی خوب ہوا ایک معذور خاتون اسسٹنٹ پروفیسر تھیں

ایک دن کالج پرنسپل نے کہا آپ روزانہ ہی لیٹ آتی ہیں

کہنے لگیں سر! صرف 15 منٹ ہی تو لیٹ ہوئی ہوں

پرنسپل نے کہا 15 منٹ؟ اس وقت ساڑھے 9 ہو رہے ہیں آپ پورے ایک گھنٹے لیٹ ہیں.

کہنے لگیں سر سوا 9 بجے تک کی رعایت تو آپ نےدی ہوئی ہے میں تو صرف 15 منٹ لیٹ ہوئی ہوں.

 

#کالج میں ایڈمیشن ہو رہے تھے ایڈمیشن کمیٹی میں موجود ایک پروفیسر صاحب عموما لیٹ آتے آج جب صبح 10 بجے تشریف لائے تو اتفاق سے صبح ساڑھے 8 بجے سے بیٹھے ہوئے ان کے ٹیم ممبر کمرے سے باہر تھے

بہت معصومیت کے ساتھ پوچھنے لگے آج ابھی تک کوئی نہیں آیا

🤣😂😂🤣😂😊

اسمعیل بدایونی

4 دسمبر 2021