جنت میں ایسا درخت ہے جس کے سائے میں
ایک ملحد کے سامنے جب یہ روایتیں پہنچتی ہیں کہ جنت میں ایسا درخت ہے جس کے سائے میں گھڑ سوار تیز رفتاری سے سو سال چلے تب بھی اس کے سائے سے نکل نہ سکے، اتنا بڑا محل، اتنا وسیع و عریض جگہ محض ایک ادنی جنتی
کو دی جاوے گی۔۔؟؟
تو وہ استہزاء و تمسخر اڑاتے ہیں، اسلام پر اعتراض کرتے
ہیں کہ معاذ اللہ یہ صرف خام خیالی ہے، یا لوگوں کو
بے وقوف بنانا ہے
آپ جنت کی وسعت کو چھوڑیں ، جہاں ہم رہتے ہیں اس
کی وسعت ناپنے کی کوشش کرتے ہیں
ہمارے نظام شمسی یعنی سولر سسٹم میں کئی سیارے ہیں
جس میں سب سے بڑا سیارہ جوپٹر ہے ، تحقیق کے مطابق
اس میں ہماری 1300 زمینیں بآسانی سماجائیں، زمین سے
484,000,000 میل دور ایک دیوہیکل سیارہ ہے ، اگر سولر
سسٹم سے باہر جائیں تو اسکی دنیا الگ ہے ،
یہاں تک کہ سائنسدان جن میں کئی ملحدین و اسلام بیزار
بھی ہونگے ، کائنات کی وسعتوں، گہرائیوں، کو ناپنے میں ناکام و نامراد ہوچکے۔۔ یہی ملحد و لبرلز جب جنت کی
چوڑائ یا لمبائی سنتے ہیں تو مذاق اڑاتے ہیں کہ بھلا
کھربوں ، اربوں جنتیوں پھر ہر ایک ایک جنتی کو اتنی
بڑی جگہ کس طرح دی جاوے گی؟؟
آپ سوچ رہے ہیں یہ کالے رنگ میں وائٹ ڈوٹ کیسا ہے،؟
یہی جوپٹر ہے جو آج ہم نے اپنے کمیرے سے کھینچی
اور اللہ پاک کے ان پر اسرار ، حیرت زدہ کردینے والے
نظام پر ، اس کی تخلیق پر، اس کے بنانے والے پر،
حیران ہیں، کس طرح یہ سیارے ہوا و سپیس میں معلق ہیں؟
اور
اس وسوسہ سے نجات ملتی ہے کہ ” بھلا جنت اتنی بڑی
کیسے ہوسکتی ہے”, ،،؟
ملحدو ! تم کائنات کا سائز بتادو ہم بھی کوشش کریں گے
جنت کا سائز بتانے کی۔۔
مطالعہ کے علاوہ میرا پسندیدہ موضوع یہی ہے
ابنِ حجر
11/12/2021ء