أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَلَقَدۡ رَاٰهُ نَزۡلَةً اُخۡرٰىۙ ۞

ترجمہ:

بیشک انہوں نے اسے ضرور دوسری بار دیکھا

النجم : ١٣ میں فرمایا : بیشک انہوں نے اسے ضرور دوسری بار دیکھا۔

شب معراج جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) واپس آ رہے تھے تو آپ نے دوسری بار اللہ تعالیٰ کو دیکھا، کیونکہ جب آپ پر پچاس نمازیں فرض کی گئیں تو حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کی سفارش سے ان میں تخفیف کرانے کے لیے بار بار اپنے رب کے پاس جا رہے تھے اور واپس آ رہے تھے۔

القرآن – سورۃ نمبر 53 النجم آیت نمبر 13