(جھوٹے افسانوں سے بچیں)

عوام میں ایک بہت بڑا جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا کو حضرت سیدنا صدیق اکبر اور حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہما نےظلم کر کے شہیدکر دیا تھا .نعوذبااللہ.

اہل اسلام کا اس پراتفاق ہے کہ اس طرح کے افسانے سو فیصد جھوٹ اور اسلام دشمنی پر مبنی ہیں.حضرت سیدنا علی رضی اللہ عنہ جیسے حیدر کرار کے ہوتے ہوئے کس کی جرات ہو سکتی ہے کہ وہ سیدہ پاک کی ذات اقدس کو ظلم کا نشانہ بنا سکے.اور کیسے ممکن ہے کہ حضرت علی زندگی بھر قاتلوں کے خلاف قصاص کی آواز تک بلندنہ کریں…اور کیسے ہو سکتا ہے کہ اپنی عظیم زوجہ کے قاتلوں کے پیچھے تا حیات نمازیں ادا کرتے رہیں اور حکومت میں ان کی معاونت کرتے رہیں. سیدہ پاک کا وصال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال مبارک کے چھ ماہ بعد 3 رمضان المبارک کو حضور علیہ السلام کی جدائی کے غم میں طبعی طور پر ہوا. جس کی خبر حضور علیہ السلام نے اپنی زندگی کے آخری ایام میں پہلے ہی ارشاد فرما دی تھی.

از.. پروفیسر عون محمد سعیدی مصطفوی بہاولپور