وَاَنۡتُمۡ سٰمِدُوۡنَ ۞- سورۃ نمبر 53 النجم آیت نمبر 61
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَاَنۡتُمۡ سٰمِدُوۡنَ ۞
ترجمہ:
اور تم کھیل کود میں پڑے ہو
النجم :61 میں فرمایا : اور تم کھیل کود میں پڑے ہو۔
یعنی تم کھیل کود میں مشغول ہو اور قرآن مجید اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تبلیغ سے اعراض کر رہے ہو۔
عومہ نے بیان کیا کہ ” سمد “ کا معنی ہے، غنا، مشرکین جب قرآن مجید کو سنتے تو زور زور سے گاتے بجاتے تاکہ قرآن مجید کی تلاوت ان کو نہ سنائی دے۔
ضحاک نے کہا : ” سامدون “ کا معنی ہے : تکبر کرنے والے، جوہری نے ” صحاح “ میں لکھا ہے، جو شخص تکبر سے سر بلند کرے، وہ ” سامد “ ہے۔
حضرت علی (رض) نے فرمایا : جو لوگ نماز کے اوقات میں بیٹھے رہتے ہیں اور نماز نہیں پڑھتے اور نہ نماز کا انتظار کرتے ہیں۔ حسن بصری نے کہا : وہ امام کے کھڑے ہونے سے پہلے نماز کے لئے کھڑے ہوجاتے ہیں۔
القرآن – سورۃ نمبر 53 النجم آیت نمبر 61