ملعون وسیم رضوی کی گستاخانہ کتاب پر جوابی کتاب “عظیم محمد” کا اجراء اجمیرِ معلّی میں ہوا.

انجمن معینیہ خدام خواجہ کے صدر سید معین چشتی، سید عبدالواحد انگارا شاہ اور معین میاں اشرفی کے دستِ مبارک سے کتاب درگاہِ غریب نواز میں پیش کی گئی.

مختلف ریاستوں کے علماء سجادگان اور مشائخین کے ساتھ ہزاروں عقیدت مندان خواجہ کی شرکت.

اجمیر شریف/27 مارچ: حضور خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کا آستانہ وہ بافیض آستانہ ہے جہاں سے پوری دنیا کے لوگ فیض پاتے ہیں. آپ نے بلادِ ہند میں دین اسلام کی جو آبیاری فرمائی اسی دین پر، اسی دین کے پیغمبر اسلام پر اور مقدس کتاب قرآن مجید پر آج کچھ بدبخت اعتراضات کررہے ہیں تو حضور خواجہ غریب نواز نے اپنے غلاموں سے اپنے نانا جان کے دین کی حفاظت کا کام لے لیا اور وسیم تیاگی جیسے گستاخوں کو لاجواب کردیا. ان جملوں سے اپنے تاثرات کا اظہار انجمن معینیہ چشتیہ خدام خواجہ کے صدر سید معین میاں چشتی نے کیا. اس موقع پر آپ نے مزید فرمایا کہ میں انجمن معینیہ فخریہ چشتیہ خدام خواجہ صاحب سیدزادگان کے تمام اراکین کی جانب سے اس کتاب کی اشاعت پر کتاب کے مصنف مولانا ابراہیم آسی اور تحفظِ ناموسِ رسالت بورڈ کے معین میاں اشرفی و سعید نوری کو خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہوں، انہوں نے پورے ملک کے مسلمانوں کی جانب سے فرضِ کفایہ ادا کیا ہے. آپ نے دربارِ غریب نواز سے پورے ملک کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ تحفظِ ناموسِ رسالت بورڈ کے ممبر بنیں، ہر شہر میں اس کی شاخیں قائم کریں اور اس بورڈ کو طاقت پہنچائیں. اور معین میاں اشرفی اور سعید نوری کی قیادت میں خواجہ غریب نواز کے مشن کو آگے بڑھائیں. ہم بھی ان کے ساتھ ہیں.
اسی طرح درگاہِ معلیٰ کی انجمن کے سکریٹری سید عبدالواحد انگارا شاہ نے فرمایا کہ ہمیں خوشی ہے کہ جانشین سید معین میاں اشرفی کچھوچھہ مقدسہ اور اسیر مفتی اعظم الحاج محمد سعید نوری رضا اکیڈمی کی سرپرستی میں مولانا محمد ابراہیم آسی صاحب کی کتاب “عظیم محمد” کا اجراء بارگاہِ غریب نواز سے ہورہا ہے، ہم ان دونوں قائدین کے لیے، مولانا آسی کے لئے اور اس کتاب کو شائع ہونے تک معاونت کرنے والے تمام معاونین کے لئے دعاگو ہیں. اللہ تعالیٰ ان کے اس کام کو قبول فرمائے اور خواجہ غریب نواز ان کے تمام معاونین پر خصوصی عنایات فرمائیں.

اس موقع پر انجمن کے صدر سید معین چشتی اور سکریٹری سید عبدالواحد انگارا شاہ نیز معین میاں اشرفی کے ہاتھوں بانی رضا اکیڈمی الحاج محمد سعید نوری کی خدمت میں “قائد ملّت ایوارڈ” بھی پیش کیا گیا. حضور معین المشائخ نے فرمایا کہ الحاج محمد سعید نوری کی خدمات اور ناموس