أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

سَيَعۡلَمُوۡنَ غَدًا مَّنِ الۡكَذَّابُ الۡاَشِرُ ۞

ترجمہ:

عنقریب کل انہیں معلوم ہوجائے گا کہ کون بڑا جھوٹا متکبر ہے

اللہ تعالیٰ نے ان کا رد کرتے ہوئے فرمایا : ” عنقریب کل انہیں معلوم ہوجائے گا کہ کون بڑا جھوٹا متکبر ہے۔ “

کل کے دو محمل ہیں : ایک یہ کہ کل قیامت کے دن جب وہ عذاب میں مبتلا ہوں گے تو انہیں معلوم ہوجائے گا کہ کون بڑا جھوٹا متکبر ہے، اس کا دوسرا محمل یہ ہے کہ جب دنیا میں ان کو عذاب دیا جائے گا اس وقت ان کو معلوم ہوجائے گا کہ کون بڑا جھوٹا متکبر ہے، 

القرآن – سورۃ نمبر 54 القمر آیت نمبر 26