وَحَمَلۡنٰهُ عَلٰى ذَاتِ اَلۡوَاحٍ وَّدُسُرٍۙ ۞- سورۃ نمبر 54 القمر آیت نمبر 13
sulemansubhani نے Saturday، 2 April 2022 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَحَمَلۡنٰهُ عَلٰى ذَاتِ اَلۡوَاحٍ وَّدُسُرٍۙ ۞
ترجمہ:
اور ہم نے نوح کو تختوں اور میخوں والی کشتی پر سوار کردیا
القمر 13: میں فرمایا : اور ہم نے نوح کو تختوں اور میخوں والی کشتی پر سوار کردیا۔
اس آیت میں ” دسر “ کا لفظ ہے ” الدسر “ کا معنی ہے : کسی چیز کا دفع کرنا، اور دھکار دینا۔ حضرت ابن عباس نے فرمایا : اس سے مراد کشتی کا اگلا حصہ ہے جس سے طوفان کی موجیں ٹکراتی تھیں، جوہری نے ” صحاح “ میں کہا ہے کہ ” دسر “ کا واحد ” دسار “ ہے اور اس سے مراد وہ رسے ہیں جن سے کشتی کے تختے باندھے جاتے ہیں اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ” دسر “ کا معنی میخیں ہے۔
القرآن – سورۃ نمبر 54 القمر آیت نمبر 13