وَكَذَّبُوۡا وَاتَّبَعُوۡۤا اَهۡوَآءَهُمۡ وَكُلُّ اَمۡرٍ مُّسۡتَقِرٌّ ۞- سورۃ نمبر 54 القمر آیت نمبر 3
sulemansubhani نے Saturday، 2 April 2022 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَكَذَّبُوۡا وَاتَّبَعُوۡۤا اَهۡوَآءَهُمۡ وَكُلُّ اَمۡرٍ مُّسۡتَقِرٌّ ۞
ترجمہ:
انہوں نے تکذیب کی اور اپنی نفسانی خواہشوں کی پیروی کی اور ہر کام اپنے وقت پر مقرر ہے
ہر شخص کا انجام اس کے اعمال کے اعتبار سے ہے
القمر :3 میں فرمایا : انہوں نے تکذیب کی اور اپنی نفسانی خواہشوں کی پیروی کی اور ہر کام اپنے وقت پر مقرر ہے۔
یعنی انہوں نے ہمارے نبی (سیدنا) محمد ( (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ) کی تکذیب کی اور اپنی باطل خواہشوں کی پیروی کی اور ہر عمل کرنے والے کے عمل کے اعتبار سے اس کا ٹھکانا ہے، نیک عمل کرنے والوں کا ٹھکانا جنت میں ہے اور برے عمل کرنے والوں کا ٹھکانا دوزخ میں ہے۔
القرآن – سورۃ نمبر 54 القمر آیت نمبر 3