أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَلَقَدۡ جَآءَهُمۡ مِّنَ الۡاَنۡۢبَآءِ مَا فِيۡهِ مُزۡدَجَرٌۙ ۞

ترجمہ:

بیشک ان کے پاس ایسی خبریں آچکی ہیں جن میں (شرک) پر سرزنش ہے

القمر :4 میں فرمایا : بیشک ان کے پاس ایسی خبریں آچکی ہیں جن میں (شرک پر) سرزنش ہے۔

مشرکین مکہ کے پاس سابقہ امتوں کی ایسی خبریں آچکی ہیں کہ جب وہ ایمان نہیں لائے تو انہوں نے کفر پر سرکشی اور ہٹ دھرمی کی اور اللہ تعالیٰ کے رسولوں کی تکذیب کی تو ان پر آسمانی عذاب آیا، اگر وہ ان خبروں پر غور کرلیتے تو اپنے کفر اور شرک سے باز آجاتے۔

القرآن – سورۃ نمبر 54 القمر آیت نمبر 4