أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اِنَّ الۡمُتَّقِيۡنَ فِىۡ جَنّٰتٍ وَّنَهَرٍۙ ۞

ترجمہ:

بیشک متقین جنتوں میں اور دریائوں میں ہوں گے

القمر :54 میں فرمایا : بیشک متقین جنتوں اور دریائوں میں ہوں گی۔

اس سے پہلے کفار کا ذکر فرمایا تھا کہ مجرمین کو ان کے چہرے کے بل دوزخ میں گھسیٹا جائے گا اور ان سے کہا جائے گا کہ دوزخ کا مزا چکھو، اور اب متقین کے متعلق فرمایا ہے کہ وہ جنتوں اور دریائوں میں ہوں گے، وہ دریا پانی کے ہوں گے اور شراب طہور کے، اور شہد کے اور دودھ کے

القرآن – سورۃ نمبر 54 القمر آیت نمبر 54