وَلَقَدۡ اَنۡذَرَهُمۡ بَطۡشَتَـنَا فَتَمَارَوۡا بِالنُّذُرِ ۞- سورۃ نمبر 54 القمر آیت نمبر 36
sulemansubhani نے Sunday، 3 April 2022 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَلَقَدۡ اَنۡذَرَهُمۡ بَطۡشَتَـنَا فَتَمَارَوۡا بِالنُّذُرِ ۞
ترجمہ:
اور بیشک لوط نے انہیں ہماری گرفت سے ڈرایا تھا تو انہوں نے ان کے ڈرانے میں شک کیا
قوم لوط پر عذاب کی کیفیت
القمر :36 میں فرمایا : اور بیشک لوط نے انہیں ہماری گرفت سے ڈرایا تھا تو انہوں نے ان کے ڈرانے میں شک کیا۔
حضرت لوط (علیہ السلام) نے اپنی قوم کو اس عذاب سے ڈرایا تھا جو انجام کار ان پر آ کر رہا، اور اللہ اور اس کے رسول کی وعید سچی ہوگئی۔
القرآن – سورۃ نمبر 54 القمر آیت نمبر 36
ٹیگز:-
قوم لوط , القمر , Tibyan ul Quran , Allama Ghulam Rasool Saeedi , عذاب , تبیان القرآن , سورہ القمر