أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَلَقَدۡ اَهۡلَـكۡنَاۤ اَشۡيَاعَكُمۡ فَهَلۡ مِنۡ مُّدَّكِرٍ ۞

ترجمہ:

اور بیشک ہم تم جیسی بہت سی جماعتوں کو ہلاک کرچکے ہیں، پس ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا

القمر :51 میں فرمایا : اور بیشک ہم تم جیسی بہت سی جماعتوں کو ہلاک کرچکے ہیں۔ الایۃ

اس میں اہل مکہ کو ڈرایا ہے کہ پچھلی امتوں میں جو لوگ تمہاری طرح کافر تھے ہم ان کو اس سے پہلے ہلاک کرچکے ہیں، سو تم بھی ان کے حال سے عبرت پکڑو اور کفر اور شرک سے باز آجائو۔

القرآن – سورۃ نمبر 54 القمر آیت نمبر 51