أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَلَقَدۡ صَبَّحَهُمۡ بُكۡرَةً عَذَابٌ مُّسۡتَقِرٌّ‌ ۞

ترجمہ:

اور بیشک ان کو طے شدہ عذاب نے علی الصباح تباہ کردیا

القمر :38 میں فرمایا : اور بیشک ان کو طے شدہ عذاب نے علی الصباح تباہ کردیا۔

یعنی وہ عذاب جو دنیا میں ان پر مسلسل جاری رہا اور اس عذاب میں ان کی بستی کے نچلے حصہ کو اوپر اور اوپر والے حصہ کو نیچے کردیا۔

القرآن – سورۃ نمبر 54 القمر آیت نمبر 38