وَمَاۤ اَمۡرُنَاۤ اِلَّا وَاحِدَةٌ كَلَمۡحٍۢ بِالۡبَصَرِ ۞- سورۃ نمبر 54 القمر آیت نمبر 50
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَمَاۤ اَمۡرُنَاۤ اِلَّا وَاحِدَةٌ كَلَمۡحٍۢ بِالۡبَصَرِ ۞
ترجمہ:
اور ہمارا کام تو بس ایک لحظ کا ہے جیسے آنکھ جھپکنا
تفسیر:
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : ہمارا کام تو بس ایک لحظ کا ہے جیسے آنکھ جھپکنا۔ اور بیشک ہم تم جیسی بہت سی جماعتوں کو ہلاک کرچکے ہیں، پس ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا۔ اور انہوں نے جو کچھ کیا ہے وہ سب صحائف میں لکھا ہوا ہے۔ اور ہر چھوٹا اور بڑا کام لکھا ہوا ہے۔۔ بیشک متقین جنتوں اور دریائوں میں ہوں گی۔ سچی عزت کے مقام میں بہت قادر بادشاہ کے پاس۔
(القمر :50-55)
یعنی میں جس کام کا فیصلہ کرلیتا ہوں تو وہ آنکھ جھپکنے کی مثل بہت جلد ہوجاتا ہے، جوہری نے کہا ہے کہ جب کوئی شخص کسی کو خفیف نظر سے دیکھے تو کہا جاتا ہے ” لعمحہ “ اور اس کا اسم ” لمحہ “ ہے۔ (مختار الصحاح ص 350)
تبیان القرآن – سورۃ نمبر 54 القمر آیت نمبر 50