أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَ كُلُّ صَغِيۡرٍ وَّكَبِيۡرٍ مُّسۡتَطَرٌ ۞

ترجمہ:

اور ہر چھوٹا اور بڑا کام لکھا ہوا ہے

القمر :53 میں فرمایا : اور ہر چھوٹا اور بڑا کام لکھا ہوا ہے۔

یعنی ہر عمل کرنے والے کا کام خواہ وہ گناہ صغیرہ ہو یا گناہ کبیرہ ہو، اس کے عمل کرنے سے پہلے لوح محفوظ میں لکھا ہوا ہے، تاکہ اس کے کاموں پر جزا یا سزا دی جائے۔

القرآن – سورۃ نمبر 54 القمر آیت نمبر 53