مبسملا وحامدا::ومصلیا ومسلما

ایک مرض باطن کی تشخیص

 

پڑوسی ملک کے ایک صاحب علم نے بتایا کہ کسی بڑے عالم سے رابطہ کیا جائے تو کوئی جواب نہیں ملتا۔

 

در حقیقت یہ ایک باطنی مرض ہے۔یہ غرور وگھمنڈ کی ایک نومولود قسم ہے۔بہت سے عالم وجاہل اور بہت سے اکابر واصاغر اس مرض خبیث میں مبتلا ہیں۔

 

بعض لوگ ایسے بھی ہیں کہ وہ آمنے سامنے رہ کر بھی سلام کا صحیح جواب نہیں دیتے۔مزاج پرسی تو بہت دور کی بات ہے۔

 

اسلامی تہذیب وثقافت اور اخلاق وکردار کے نشانات محو ہوتے جا رہے ہیں۔ایسے لوگوں سے دور رہیں اور دور رہ کر ہی ایسے غیر اسلامی رسم ورواج کی تقبیح وتشنیع کریں,تاکہ ان صفات ذمیمہ کے حاملین کل کائنات میں ذلیل ورسوا ہوتے پھریں اور اپنی عادت بد سے توبہ کریں۔

 

طارق انور مصباحی

 

جاری کردہ:05:اپریل 2022