وَالۡاَرۡضَ وَضَعَهَا لِلۡاَنَامِۙ ۞ – سورۃ نمبر 55 الرحمن آیت نمبر 10
sulemansubhani نے Saturday، 9 April 2022 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَالۡاَرۡضَ وَضَعَهَا لِلۡاَنَامِۙ ۞
ترجمہ:
اور اس نے لوگوں کے لئے زمین کو نیچے بنایا
اس آیت میں ” الانام “ کا لفظ ہے، اس سے مراد ہے : الناس “ حضرت ابن عباس (رض) نے کہا : اس سے مراد انسان اور جنات ہیں اور ضحاک نے کہا : اس سے مراد ہر وہ جاندار ہے جو روئے زمین پر چل رہا ہو۔
القرآن – سورۃ نمبر 55 الرحمن آیت نمبر 10