أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۞

ترجمہ:

سو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلائو گے

پھر فرمایا :” الرحمن 18) یعنی اس میں انسانوں اور جنات کو یہ بتانا ہے کہ تم زمین کے مشارق اور مغارب میں سے جس جگہ پر بھی ہو تم اللہ تعالیٰ کے ملک اور اس کی سلطنت میں ہو، تم اسی کا رزق کھا رہے و اور تم جہاں بھی ہو اس کو تمہارا علم ہوتا ہے، وہی آفات اور مصائب میں تمہاری حفاظت کرتا ہے اور تمہاری مدد کرتا ہے سو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلائو گے۔

القرآن – سورۃ نمبر 55 الرحمن آیت نمبر 18