أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۞

ترجمہ:

سو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلائو گے

پھر فرمایا :”(الرحمن :23) یعنی اللہ تعالیٰ نے یہ موتی اور مونگے مخلوق کی منعفت کے لئے پیدا فرمائے ہیں “ سو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلائو گے “۔ حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے دو سمندروں ھکو ملایا یعنی حضرت علی اور حضرت فاطمہ (رض) کو جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نافرمانی نہیں کرتے اور ان سے موتی اور مونگے نکالے، یعنی حضرت حسن اور حسین (رض) ۔ (روح المعانی جز 27، ص 164)

القرآن – سورۃ نمبر 55 الرحمن آیت نمبر 23