فِيۡهَا فَاكِهَةٌ ۖ ۙ وَّالنَّخۡلُ ذَاتُ الۡاَكۡمَامِ ۞- سورۃ نمبر 55 الرحمن آیت نمبر 11
sulemansubhani نے Saturday، 9 April 2022 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
فِيۡهَا فَاكِهَةٌ ۖ ۙ وَّالنَّخۡلُ ذَاتُ الۡاَكۡمَامِ ۞
ترجمہ:
اس میں پھل ہیں اور (قدرتی) غلاف والی کھجوریں ہیں
اور فرمایا : اس میں ” فاکھۃ “ ہیں ” فاکھۃ “ کھانے کی اس چیز کو کہتے ہیں جس کو انسان پیٹ بھرن کے بجائے لذت کے لئے کھاتا ہے اور اس میں ” اکمال “ کا لفظ ہے یہ لفظ ” کِمّ “ کی جمع ہے، جوہری نے کہا ہے کہ ” کِمّ “ اور کمامۃ “ پھلوں کے شگوفوں کا غلاف اور ظرف ہے اور اس کی جمع ” اکمام “ ہے (مختار الصحاح ص 337)
القرآن – سورۃ نمبر 55 الرحمن آیت نمبر 11