وَلَهُ الۡجَوَارِ الۡمُنۡشَئٰتُ فِى الۡبَحۡرِ كَالۡاَعۡلَامِۚ ۞- سورۃ نمبر 55 الرحمن آیت نمبر 24
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَلَهُ الۡجَوَارِ الۡمُنۡشَئٰتُ فِى الۡبَحۡرِ كَالۡاَعۡلَامِۚ ۞
ترجمہ:
اور سمندر میں پہاڑوں کی مانند اونچی چلنے والی کشتیاں اسی کی ملکیت ہیں
سطح سمندر پر جہاز چلانے میں اللہ تعالیٰ کی نعمت
الرحمن :24-25 میں فرمایا : اور سمندر میں پہاڑوں کی مانند اونچی چلنے والی کشتیاں اسی کی ملکیت میں ہیں۔ سو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلائو گے۔
سمندر میں بہت بڑے بڑے جہاز چلتے ہیں جو پہاڑوں کی مانند بڑے بڑے نظر آتے ہیں اللہ تعالیٰ نے تمہارے سمندری سفر کے لئے کشتیاں اور جہاز پیدا کئے ہیں جو بہت وزنی ہیں اور حجم میں پہاڑ جتنے ہوتے ہیں اور وہسمندر کے دوش پر چلتے ہیں جن سے تم تجارت اور دوسری اغراض کے لئے ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں پہنچ جاتے ہو، اس میں تمہارے لئے بہت منفعت ہے اور اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانی ہے کہ لوہے کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا پانی میں ڈوب جاتا ہے اور اتنے بڑے بڑے دیوہیکل جہاز سمندر کی سطح پر سفر کرتے رہتے ہیں۔
القرآن – سورۃ نمبر 55 الرحمن آیت نمبر 24