کیلے کے فوائد

(اعجاز نواز عطاری مدنی)

کیلے کا شمار خوش ذائقہ اور لذیذ ترین پھلوں میں ہوتا ہے، شاید آم کے بعد سب سے لذیذ، قوت بخش اور زیادہ کھایا جانے والا پھل یہی ہے، کیلے کا شمار ان پھلوں میں ہوتا ہے جن میں تقریباً تمام وٹامنز پائے جاتے ہیں، کیلا ایک مکمل غذا ہے، کہا جاتا ہے کہ دو کیلے کھانے سے ایک مکمل کھانے جتنی قوت حاصل ہوتی ہے۔

کیلے کے چند فوائد ملاحظہ کیجئے:

(1)کیلاخصوصاً ان بچوں کے لیے مفید ہے جنہیں کسی سبب سے ماں کا دودھ نہ ملا ہو، ایسے بچوں کو بقدرِ ضرورت پکے ہوئے کیلے کا نصف گودا دودھ میں ملا کر دینا چاہیے۔

(2)پیچش اور دست کے مریضوں کے لیے کیلے کا استعمال بہت مفید ہے۔

(3)کیلا خشک کھانسی اور گلے کی خشکی دور کرتا ہے۔

(4)کیلا دل کو فرحت دیتا اور خون کی کمی دور کرتا ہے۔

(5)جلے ہوئے مقام پر کیلے کا لیپ لگانا جلن، سوزش اور درد دور کرنے میں نہایت مفید ہے۔کیلے کے چھلکے نہ پھینکئے:جی ہاں! کیلے کا چھلکا بھی نہایت مفید ہے،

چند فوائد یہ ہیں:

(1)کیلے کے چھلکے کی اندرونی سطح کو دانتوں پر ملنے سے ایک ہفتے کے اندر دانت سفید اور چمکدار ہوجاتے ہیں۔

(2)کیلے کے چھلکے کا مساج (Massage) دانوں اور جھریوں کو دور کرنے کے لیے بہت مفید ہے۔

(3)کسی زہریلے جانور یا کیڑے کے کاٹنے سے خارش ہو رہی ہو تو متأثرہ جگہ پر کیلے کا چھلکا رکھیں خارش میں کمی ہوگی اور سکون ملے گا، افاقہ ہونے تک عمل جاری رکھیں۔

(4)فرنیچر، جوتے اور چاندی کی چیزوں کی صفائی کے لیے بھی کیلے کا چھلکا استعمال کیا جاتا ہے۔(انٹرنیٹ کی مختلف ویب سائٹس سے ماخوذ)

نوٹ: ہر دوا اپنے طبیب (ڈاکٹر) کے مشورے سے ہی استعمال کیجئے۔