جن لوگوں کی غیرت اب جاگی ہے اور وہ بڑکیں مارہے ہیں فوج کو گالیاں دے رہے ہیں عدلیہ پر الزامات لگا رہے ہیں وہ بتائیں

کدھر گئی تھی غیرت جب امریکہ اور سعودیہ کے دباؤ پر ملائیشیا کا دورہ ملتوی کردیا تھا؟؟؟
کدھر گئی تھی غیرت جب عمران خان نے امریکہ کے ڈر سے قوم کے عظیم ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا جنازہ تک نہیں پڑھا تھا؟؟

کدھر گئی تھی غیرت جب طالبان کے نکالنے پر تم نے تین دن امریکی فوجیوں کو اسلام آباد میں مہمان بنا کے رکھا تھا ؟؟

کدھر تھی غیرت جب فارن فنڈنگ امریکہ و یورپ سے ہورہی تھی؟

کدھر تھی غیرت جب ایک قیدی کو مغربی ممالک کے دباؤ پر چھڑوا کر باہر لے جایا گیا؟

کدھر تھی غیرت جب کشمیر پر انڈیا نے آئینی ترامیم کرکے دائمی قبضہ کرلیا تھا؟

کدھر تھی غیرت جب ابھینندن کو اڑتالیس گھنٹے کے اندر اندر انڈیا کے حوالے کیا تھا؟

کدھر تھی غیرت جب FATF کے دباؤ پر پارلیمنٹ کو ربڑ سٹیمپ بناکر راتوں رات درجنوں قوانین تبدیل کئے گئے؟

کدھر تھی غیرت جب قرض کے لئے IMF کی منت سماجت کرتے تھے؟

کدھر تھی غیرت جب سٹیٹ بینک پر IMF کا کارندہ مسلط کیا گیا اور سٹیٹ بینک کو ریاستی کنٹرول سے نکالا گیا تھا؟

کدھر گئی تھی غیرت جب فرانس نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سرکاری سطح پر گستاخی کی تھی اور تم نے لاکھوں لوگوں کے احتجاج کرنے پر فرانس کا سفیر نکالنے کے بجائے انہی پر گولیاں چلوا دی تھیں ؟؟؟

کدھر مرگئی تھی غیرت جب امریکی دباؤ پر پاک،ایران اور انڈیا گیس پائپ لائن منصوبے پر کام معطل کروایا گیا؟

کہاں سوگئی تھی غیرت جب بیرونی دباو پر سی پیک کو سرد خانے کی نذر کیا گیا؟
محمد لطیف قادری