فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۞- سورۃ نمبر 55 الرحمن آیت نمبر 40
sulemansubhani نے Wednesday، 13 April 2022 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۞
ترجمہ:
سو تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلائو گے
اس کے بعد فرمایا : (الرحمن 40) یعنی جب وہ قیامت کے دن تمہیں ثواب عطا فرمائے گا اور تم کو اپنے فضل سے جنت میں داخل فرما دے گا پھر تم اللہ کی وحدانیت اور اس کی اس نعمت کا کیسے انکار کرسکتے ہو ؟ اور یہ نعمت ہے کہ اللہ نے تمہیں یہ بیان کردیا کہ اللہ تمہارے اعمال جانتا ہے اور تمہیں گناہوں سے منع کرتا ہے اور تم سے درگزر فرماتا ہے سو تم اس نعمت کا کیسے انکار کرسکتے ہو ؟
القرآن – سورۃ نمبر 55 الرحمن آیت نمبر 40