أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فِيۡهِمَا مِنۡ كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوۡجٰنِ‌ۚ ۞

ترجمہ:

ان جنتوں میں ہر پھل کی دو دو قسمیں ہیں

الرحمن 52-53 میں فرمایا : ان جنتوں میں ہر پھل کی دو قسمیں ہیں۔۔ سو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلائو گے۔

ان میں ہر پھل کی دو قسمیں ہیں وہ تازہ بھی ہیں اور خشک بھی ہے اور ہر پھل ذائقہ دار ہے۔

حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا : دنیا کے جس پھل کا ذائقہ تلخ اور کڑوا ہے، جنت میں اس پھل کا ذائقہ شیریں اور لذیذ ہوگا حتیٰ کہ جنت میں حنظل (اندرائن، کوڑتما) بھی میٹھا ہوگا۔

القرآن – سورۃ نمبر 55 الرحمن آیت نمبر 52