أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

كَاَنَّهُنَّ الۡيَاقُوۡتُ وَالۡمَرۡجَانُ‌ۚ‏ ۞

ترجمہ:

گویا کہ وہ یاقوت اور مونگا ہیں

جنت کی حوروں کا حسن و جمال

الرحمن :58-59 میں فرمایا : گویا کہ وہ یاقوت اور مونگا ہیں۔ سو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلائو گے۔

اس آیت میں جنت میں متقین کی بیویوں (حوروں) کا حسن و جمال بیان فرمایا ہے کہ گویا کہ وہ یاقوت اور مونگا ہیں۔

حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اہل جنت کی عورتوں میں سے ایک عورت کی پنڈلی کی سفیدی سرحلوں کے پار سے نظر آئے گی حتیٰ کہ اس کی پنڈلی کا مغز بھی نظر آئے گا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : گویا کہ وہ یاقوت اور مونگا ہیں، رہا یاقوت تو وہ سرخ پتھر ہے حتیٰ کہ اگر تم اس میں ایک دھاگا داخل کرو، پھر تم اس کو شفاف کرو تو وہ تم کو اس کے پیچھے نظر آئے گا۔

(سنن ترمذی رقم الحدیث 2533، صحیح ابن حبان رقم الحدیث 7396 المستدرک ج 2 ص 475)

وہ سفید ہونے میں مرجان کی طرح ہوں گی اور شفاف ہونے میں یاقوت کی طرح ہوں گی۔

القرآن – سورۃ نمبر 55 الرحمن آیت نمبر 58