أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

يٰمَعۡشَرَ الۡجِنِّ وَالۡاِنۡسِ اِنِ اسۡتَطَعۡتُمۡ اَنۡ تَنۡفُذُوۡا مِنۡ اَقۡطَارِ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ فَانْفُذُوۡا‌ؕ لَا تَنۡفُذُوۡنَ اِلَّا بِسُلۡطٰنٍ‌ۚ۞

ترجمہ:

اے جنات اور انسان کے گرہو ! اگر تم یہ طاقت رکھتے ہو کہ آسمانوں اور زمینوں کے کناروں سے نکل جائو تو نکل جائو ! تم جہاں بھی جائوں گے وہاں اسی کی سلطنت ہی

پیشگی احوال قیامت بیان کرنے میں اللہ کی نعمتیں

الرحمن :33-34 میں فرمایا : اے جنات اور انسان کے گروہو ! اگر تم یہ طاقت رکھتے ہو کہ آسمانوں اور زمینوں کے کناروں سے نکل جائو تو نکل جائو ! تم جہاں بھی جائو گے، اسی کی سلطنت ہے۔ سو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلائو گی۔

ضحاک نے کہا کہ جب قیامت کا دن ہوگا تو اللہ تعالیٰ آسمان دنیا کو حکم دے گا تو وہ اپنی چیزوں سمیٹ پھٹ جائے گا اور فرشتے اس کے کنارے پر کھڑے ہوں گے، پھر اللہ تعالیٰ کے حکم سے وہ زمین پر آئیں گے، پھر وہ زمین والوں کا احاطہ کریں گے پھر پھر اللہ تعالیٰ آسمان دنیا کے ساتھ والے آسمان کے فرشتوں کو حکم دے گا تو وہ صف بہ صف کھڑے ہوجائیں گے، اسی طرح تیسرے، چوتھے، پانچویں، چٹھے اور ساتویں آسمان کے فرشتوں کو حکم دے گا پھر سب سے اونچے آسمان کا فرشتہ اتر کر جہنم کی طرف آئے گا اور اس کی پرجوش اور چنگھاڑ کو سنے گا، پھر ہر آسمان کے کنارے پر فرشتوں کی صفوں کو دیکھے گا اور یہ اس آیت کا مصداق ہے کہ اے نات اور انسانوں کے گروہو ! اگر تم یہ طاقت رکھتے ہو کہ آسمانوں اور زمینوں کے کنارے سے نکل جائو تو نکل جائو، تم جہاں بھی جائو گے، اسی کی سلطنت ہے۔ (الجامع الاحکام القرآن جز 27 ص 155)

علامہ عبدالرحمان بن علی بن محمد الجوزی المتوفی 597 ھ نے لکھا ہے : اس آیت کے تین محمل ہیں : اللہ تعالیٰ قیامت کے دن فرمائے گا :

حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا : اگر تم آسمانوں اور زمینوں کا علم حاصل کرسکتے ہو تو کرلو۔

مقاتل بن سلیمان نے کہا : اگر تم آسمانوں اور زمینوں کے کناروں سے نکل کر بھاگ سکتے ہو تو بھاگ جائو، تم جہاں بھی جائو گے تو موت تم کو پالے گی۔ (تفسیر مقاتل بن سلیمان ج 3 ص 306)

امام ابن جریر نے کہا : اگر تم آسمانوں اور زمینوں کے کناروں سے نکل کر اپنے رب کو عاجز کرسکتے کہ وہ تم پر قدرت نہ پائے تو نکل جائو تم جہاں بھی جائو گے، اسی کا ملک، اسی کی سلطنت اور اسی کی قدرت میں ہو گے۔ (جامع البیان، جز 27، ص 177)

(زادالمسیر جز 8، ص 166، مکتب اسلامی بیروت 1407 ھ)

القرآن – سورۃ نمبر 55 الرحمن آیت نمبر 33