خود احتسابی اور اصلاح نفس
مبسملا وحامدا::ومصلیا ومسلما
خود احتسابی اور اصلاح نفس
کسی انسان کے لئے خود احتسابی اور اصلاح نفس اس کے تابناک مستقبل کا ضامن ہے۔اسی طرح جماعتی اصلاح اور اہل مذہب کے درمیان پائی جانے والی خامیوں کی اصلاح بھی لازم ہے۔
برصغیر کے مسلمانان اہل سنت وجماعت کے درمیان جو خامیاں دخل انداز ہو گئی ہیں,ان کی اصلاح ما وشما کو ہی کرنی ہے۔
برصغیر میں مسلمانان اہل سنت وجماعت فقہی اختلاف کے سبب مختلف طبقات میں منقسم ہو گئے۔رفتہ رفتہ بعض اعتقادی امور میں بھی اختلافات ہو گئے۔
علمائے اہل سنت وجماعت سے مؤدبانہ عرض ہے کہ اعتقادی اختلافات کو حل کرنے کی کوشش کریں اور طبقہ بندی کو بھی کمزور کرنے کی کوشش کریں۔
اعتقادی اختلاف کو ختم کئے بغیر اتحاد کی کوشش بے کار ہے,کیوں کہ سواد اعظم بفضل خداوندی غلط اعتقادات کو تسلیم ہی نہیں کرے گا,لہذا اعتقادی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے,نیز قطعی اعتقادیات میں اختلاف کی گنجائش ہی نہیں۔جس کی زبان وقلم سے کوئی قابل گرفت بات ظاہر ہو گی,اس پر شرعی حکم وارد ہو گا۔خواہ وہ عام مسلمان ہو یا عالم وفاضل ہو۔
ان شاء اللہ تعالی ہماری جانب سے بیداری کی کوشش جاری رہے گی۔ہم نے متعدد اعتقادی امور پر اپنی رائے رقم کر دی ہے۔ان شاء اللہ تعالی باقی ماندہ امور سے متعلق بھی اپنی رائے رقم کر دوں گا۔حالیہ سالوں میں اعتقادی امور سے متعلق درج ذیل رسائل ہم نے رقم کئے ہیں۔
(1)تحقیقات وتنقیدات
(2)تاویلات اقوال کلامیہ
(3)اعلامیہ 1443
(4)معروضات وتاثرات(چار حصے)
(5)مناظراتی مباحث اور عقائد ونظریات
(6)معبودان کفار اور شرعی احکام
(7)ہندو دھرم اور پیغمبر واوتار
(8)تصاویر حیوانات:اقسام واحکام
بعض داخلی نظریات پر تبصرہ وتجزیہ درج ذیل رسائل میں مرقوم ہے۔
(1)روشن مستقبل کے سنہرے خاکے
(2)عرفانی نظریات کے حساس مقامات
طارق انور مصباحی
جاری کردہ:14:اپریل 2022