سازش اور مداخلت
اہلِ علم، صاحبانِ منبر ومحراب اگر آپ کو لفظ سازش اور مداخلت میں فرق سمجھ نہیں آرہا ہے تو قرآنِ کریم کی ایک آیت اور علامہ محمد بن عابدین المعروف علامہ شامی رحمۃ اللہ علیہ کا ایک مبارک قول آپ کے گوش گزار کرکے ایک بات کہنا چاہوں گا So let’s start ۔
۔
جس شخص کی حکومت کو سازش (oh Sorry )مداخلت کرکے ختم کیا گیا، اُس کی ذاتی ہرگز اِس لائیک نہیں کہ ہم اُس کا دفاع کریں۔ لیکن اِس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ ذاتی پسند وناپسند کی وجہ سے ناکردہ گناہ بھی ہم اُس کی طرف منسوب کریں ۔
۔
قرآنِ کریم میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے ” لَایَجْرِمَنَّکُمْ شَنَآنُ قَوْمٍ عَلٰی الّا تَعْدِلُوْا، اِعْدِلُوْا ھُوَ اَقْرَبُ لِلْتّقْوٰی ”
کسی قوم کی دشمنی تجھے ناانصافی پر نہ ابھارے، انصاف کرو یہی تقویٰ کے زیادہ قریب ہے ۔
۔
میرے بھائیو! دل ودماغ کو ہر قسمِ نفرت ودشمنی سے خالی کرکے ایک نظر مداخلت اور سازش میں فرق جاننے کی کوشش کیجئے آپ اِس نتیجے پر پہنچیں گے بیرونی آقاؤں کے کہنے پر غلاموں نے جھرلو پھیر کر راتوں رات کسی کی حکومت ختم کردی ۔
۔
اور اگر آپ لفظِ سازش اور مداخلت میں فرق کرنے سے قاصر ہیں تو فتاوٰی شامی کی یہ عبارت بار بار پڑھئے اور اپنا احتساب کیجئے کہ کیا آپ انبیائے کرام علیھم السلام کے وارث اور مسلمانوں کے رہنما کہلانے کے لائق ہیں ۔
۔
مَنْ لّم یعرف عرف زمانہ فھو جاھل ۔
۔
علامہ شامی فرماتے ہیں جو اپنے زمانے کے عرف (حالات) سے ناواقف ہے وہ جاھل ہے ۔
۔
✍️ ابو حاتم
14/04/2022/