مبسملا وحامدا::ومصلیا ومسلما

بھارت میں ظلم وستم کی حکم رانی

او آئی سی کا بھارت میں مسلمانوں پر ظلم وستم کرنے والوں کو سزا دینے کا مطالبہ

بھارت کا ماحول بہت تیزی کے ساتھ بدلتا جا رہا ہے۔فرقہ پرست قوتیں قوم مسلم پر مسلسل ظلم وستم ڈھا رہی ہیں۔بھارت کی مرکزی وریاستی حکومتیں کی پراسرار خاموشی,پولیس والوں کا متعصبانہ رویہ اور عدلیہ کے تعجب خیز فیصلے بہت کچھ بتاتے ہیں۔فرقہ پرست ہنود مسلمانوں کو قتل وہلاک کرتے ہیں۔مسلم عورتوں کی عصمت دری کرتے ہیں۔مسلمانوں کی دکان ومکان اور ان کی جائیداد تباہ کی جاتی ہے اور پھر مسلمانوں کو ہی جیل جانا پڑتا ہے۔حکومت مسلمانوں کے گھروں کو بلڈوزر سے منہدم کرا دیتی ہے۔

 

مسلمانوں کو چاہئے کہ ملکی حالات سے ممالک عالم کی بااثر شخصیتوں اور بین الاقوامی اداروں کو مطلع کریں۔عالمی سطح پر جب آواز بلند ہو گی تو فرقہ پرستوں پر دباؤ بڑھے گا۔

 

 

چند سالوں سے ٹویٹر ٹرینڈ کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔یہ بھی ایک مؤثر طریقہ ہے۔

 

بھارت میں شور مچانے سے زیادہ کچھ فائدہ نظر نہیں آتا۔بھارت کے ذمہ داران وحکمراں گونگے,بہرے اور اندھے ہو چکے ہیں۔

 

طارق انور مصباحی

 

جاری کردہ:16:اپریل 2022