سیاسی مشورہ
سیاسی مشورہ
کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ جذباتی وابستگی ہرگز نہ رکھیں اور نہ ہی ان پارٹیوں کی خاطر باہم دست و گریبان ہوں. یہ سب مفاداتی پارٹیاں ہیں اور باطل سیاسی نظام کا حصہ ہیں، ان میں سے کسی کا بھی آخرت سے کوئی تعلق نہیں. انہیں ووٹ دینے کا بھی عام لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں، نہ دنیا میں نہ آخرت میں،بلکہ الٹا نقصان ہے.
بعض علاقوں میں اگر ان لوگوں کو ووٹ نہ دیا جائے تو وہ نقصان پہنچاتے ہیں، وہاں شدید مجبوری کی حالت میں اگر انہیں ووٹ دینا پڑ جائے تو دے دیجیے مگر ساتھ ہی اللہ تعالیٰ سے توبہ و استغفار بھی کیجیے.
بعض اوقات ان پارٹیوں کی ٹکٹ پر کچھ نیک صالح لوگ بھی الیکشن لڑتے ہیں، انہیں ووٹ دینے سے اسلام کا کچھ خاص فائدہ نہیں ہوتا، لیکن اگر انہیں اس نیت سے ووٹ دے دیا جائے کہ یہ لوگ آگے جا کر پھول تو نہیں اگا سکیں گے لیکن ہو سکتا ہے کہ ان کی وجہ سے کچھ کانٹے ہی کم ہو جائیں تو اس نیت سے انہیں ووٹ دے دیجیے.
جہاں تک مذہبی سیاسی جماعتوں کا تعلق ہے تو ذہن رکھیں کہ یہ بھی مروج باطل سیاسی نظام کا حصہ ہیں، البتہ ان کے بہت سے مقاصد اچھے ہیں. لہٰذا ان کے ساتھ اہم دینی ایشوز کی حد تک وابستگی رکھیں، کیونکہ ان ایشوز کا دنیا میں بھی فائدہ ہے اور آخرت میں بھی. اگر ووٹ دینا ہو تو اچھی نیت کے ساتھ انہیں کو دیجیے. وہ بےشک ہار بھی جائیں تب بھی اچھی نیت کی وجہ سے ووٹ کا آخرت میں کچھ نہ کچھ فائدہ ہو جائے گا.
[…] سیاسی مشورہ […]