أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فِيۡهِمَا عَيۡنٰنِ نَضَّاخَتٰنِ‌ۚ ۞

ترجمہ:

ان جنتوں میں چھلکتے ہوئے دو چشمے ہیں

الرحمن :66-67 میں فرمایا : ان جنتیوں میں چھلکتے ہوئے دو چشمے ہیں۔ سو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلائو گے۔

حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا : وہ دو چشمے خیر اور برکت سے چھلک رہے ہوں گے، حضرت ابن مسعود اور حضرت انس نے فرمایا : جنت میں اولیاء اللہ کے گھروں میں مشک، عنبر اور کافور کے چھینٹے پڑ رہے ہوں گے، جیسے بارش کے قطرے برستے ہیں سعید بن جبیر اور دیگر مفسرین نے کہا : ان کے گھروں میں انواع و اقسام کے پھل برس رہے ہوں گے۔

القرآن – سورۃ نمبر 55 الرحمن آیت نمبر 66

سورة الرحمن الآية رقم 66