جس رات معصوم بچے، بےزبان جانور ، نیند میں مدہوش کئ جانیں آگ کی نذر ہورہی تھیں تب اُسی رات 34 اراکین پارلیمنٹ اپنے عہدوں پر حلف لینے کے لئے صبح کا انتظار کررہے تھے ۔

۔

یہ کہانی ہے گوٹھ فیض محمد چانڈیو تحصیل میھڑ ضلع دادو سندھ کے لوگوں کی،

۔

گزشتہ رات 9 بجے آگ لگی اور آگ کئ گھنٹے تک جلتی رہی ۔کئ انسانی جانیں اور جانور آگ میں جل گئیں ۔

۔

12 گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی کوئی حکومت عملی، آگ بجھانے والی کوئی مشین نہیں پنہچی ۔

۔

موجودہ گورنمنٹ ہو یا استعفے دینے والی پچھلی گورنمنٹ ۔۔۔۔۔سب کے سب انسانوں کے روپ میں درندے ہیں اِلا ماشآء اللہ ۔

۔

گوٹھ فیض محمد چانڈیو کے بدنصیب انسانوں کی آپ تمام سے یہ فریاد ہے کہ 2023 میں ہونے والے الیکشن میں تیر پر مہر لگاتے ہمیں جل جانے والے معصوم بچوں، بےزبان جانوروں کی چیخیں، فریادیں یاد رکھنا 😭

۔

ہمارے ہاں سندھ میں پچھلے 15 سال سے پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت ہے ۔اگر آپ لوگ موقع دیں گے تو اگلے الیکشن جیت کر وہ لوگ پوری قوم کی ایسی خدمت کریں گے جیسے گوٹھ فیض محمد چانڈیو والوں کی کی ۔

✍️ ابو حاتم

20/04/2022/