وَّبُسَّتِ الۡجِبَالُ بَسًّا ۞- سورۃ نمبر 56 الواقعة آیت نمبر 5
sulemansubhani نے Saturday، 23 April 2022 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَّبُسَّتِ الۡجِبَالُ بَسًّا ۞
ترجمہ:
اور پہاڑ ریزہ ریزہ کردیئے جائیں گی
بَسَّت کے معنی
الواقعہ : 5 میں فرمایا : اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجائیں گی۔
اس آیت میں ” یست “ کا لفظ ” یہ ” یس “ سے بنا ہے اس کا معنی ہے : آٹے یا ستو کو گھی یا زیتون کے تیل میں لتھیڑ دیا جائے گا یہاں مراد یہ ہے کہ پہاڑ ٹوٹ پھوٹ کر چورا چورا ہوجائیں گے اور اس کے اجزاء ایک دوسرے کے ساتھ خلط ملط ہوجائیں گے۔
عطیہ نے کہا : جس طرح ریت اور مٹی بچھی ہوئی ہے اسی طرح پہاڑ ریزہ ریزہ ہو کر ریت اور مٹی کی طرح ہوجائیں گے ” یس “ کا معنی چلانا اور ہنکانا بھی ہے یعنی پہاڑوں کو اپنی جگہ سے چلایا اور ہنکایا جائے گا۔
القرآن – سورۃ نمبر 56 الواقعة آیت نمبر 5