خواب میں گاڑیاں 🤷

 

چند دن قبل میں نے خواب دیکھا کہ میں بوگاٹی چیران کا مالک بن گیا ہوں

 

واہ کیا اس کی آواز تھی اور کیا حُسن!

 

تھوڑی دیر بعد آنکھ کھلی تو معلوم پڑا یہ تو خواب تھا.

روزے کی حالت میں ایسا خواب؟ کچھ تو بات ہے.

اس سے پہلے بھی ڈوچاٹی وغیرہ بارہا خواب میں چلا چکا ہوں.

 

میں نے ان خوابوں کو سنجیدہ لینا شروع کردیا اور سوچا کہ کہیں نہ کہیں ان کا جواب ضرور ہو گا تو مجھے یاد پڑا کہ ابن جوزی رحمہ اللہ نے اس عقدے کو حل کیا ہے.

ابن جوزی رحمہ اللہ کتاب الاذکیا میں نقل کرتے ہیں :

 

ابو صاعد شاعر نے غنوی بادشاہ کی طرف ایک خط بھیجا جس میں لکھا تھا :

میں نے خواب میں دیکھا کہ میں فارس کا بادشاہ بن گیا ہوں.

ہر ایک مال میں آدھا حصہ میرا ہے اور میری ہتھیلیاں سونے کے سکوں سے بھری ہیں.

علم و معرفت والی ایک قوم نے کہا کہ تم نے اچھا خواب دیکھا ہے اور خوابوں کی تفسیر ہوتی ہے.

اپنے خواب کو امیر کے سامنے بیان کرو تم پر حقیقت واضح ہو جائے گی اور یہ خوشخبریوں والا فال ہے.

 

جب بادشاہ نے اس خط کو پڑھا تو اس کے پچھلے حصے پر سورۃ یوسف کی آیت لکھ دی.

 

اَضْغَاثُ اَحْلَامٍۚ-وَ مَا نَحْنُ بِتَاْوِیْلِ الْاَحْلَامِ بِعٰلِمِیْنَ

جھوٹے خواب ہیں اور ہم ایسے خوابوں کی تعبیر نہیں جانتے۔

 

الاذکیا صفحہ 92

 

اگر آپ کو بھی ایسے خواب آتے ہیں تو مسئلے کہ بات نہیں یہ اضغاث احلام ہیں ان کو سنجیدہ لینے کی بجائے کام دھندے پر توجہ دیں..

 

شکریہ!

فرحان رفیق قادری عفی عنہ

 

25/4/2022

Khwab mein Gari Dekhne Ki Tabeer || خواب میں گاڑی دیکھنے کی تعبیر - YouTube