مبسملا وحامدا::ومصلیا ومسلما

بدلتا ہندوستان اور غافل مسلمان

 

ملک کے حالات بہت تیزی کے ساتھ بدلتے جا رہے ہیں۔بھارت کی ہر آبادی میں ہندو مسلم منافرت کے شعلے بلند ہوتے نظر آتے ہیں,لیکن مسلمان خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہںں۔

 

دفاعی قوت کو متحرک کیا جائے تاکہ دشمنوں کے دلوں میں دہشت طاری ہو۔فوٹو ڈیفنس سے کام چلنے والا نہیں۔کہیں کوئی فساد ہو یا مسلمانوں پر ظلم ہو تو لوگ اپنے فوٹو کے ساتھ مذمتی بیان جاری کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہم نے اپنا کام کر دیا ہے,حالاں کہ ظلم وستم کے خاتمہ اور حصول انصاف کے لئے لمبی لڑائی لڑنی ہوتی ہے۔

 

فوٹو ڈیفنس میں محض آپ کو شہرت وناموری اور واہ واہی حاصل ہو گی۔قوم وملت کو فائدہ نہیں ہو گا۔

 

طارق انور مصباحی

 

 

جاری کردہ :27:اپریل 2022

یوم جمہوریہ دیش کا کسان اور جوان مد مقابل