مبسملا وحامدا::ومصلیا ومسلما

بھارتی مسلمانوں میں مال وراثت کی تقسیم

 

صدیوں سے بھارت میں بیٹیوں کو وراثت نہیں دی جا رہی ہے۔زمینوں کا معاملہ سب سے زیادہ پیچیدہ ہے۔نسلا بعد نسل بیٹوں کو زمین سے حصہ دیا جاتا رہا ہے اور بیٹیوں کو کچھ نہیں دیا گیا ہے۔

 

جب بیٹیوں کا حق بھی بیٹوں کو دے دیا گیا تو یہ بیٹوں کے حق میں ناجائز مال قرار پایا۔

 

بیٹیوں کے علاوہ دیگر وارثین کو بھی حصہ نہیں دیا جاتا ہے۔ماں باپ کا سارا مال بیٹوں کو دے دیا جاتا ہے۔

 

طویل مدت سے یہی سلسلہ جاری ہے۔ایسی صورت میں مال وراثت میں مال حرام بھی شامل ہے۔علمائے کرام کوئی ایسا حل نکالیں کہ مسلمان حرام خوری سے بچ جائیں۔

 

اصول کے اعتبار سے یہی ظاہر ہے کہ عہد ماضی میں بیٹیوں کو وراثت نہیں دی گئی ہے تو اب ان کے وارثین کو حصہ دیا جائے یا پھر ان سے ان کے حقوق معاف کرائے جائیں۔

 

طارق انور مصباحی

 

جاری کردہ:27:اپریل 2022

وراثت میں عورتوں کا حصہ | دی فری لانسر