مبسملا وحامدا::ومصلیا ومسلما

ظالموں کا ظلم ترقی پذیر کیوں؟

 

بھارتی مسلمانوں پر ظلم وستم بڑھتا جا رہا ہے۔نہ مسلمان محفوظ ہیں,نہ ہی ان کی مساجد ومدارس محفوظ ہیں۔سوال یہ ہے کہ رحمت الہی ہماری جانب متوجہ کیوں نہیں؟لکل فرعون موسی کے اصول کے پیش نظر اللہ تعالی ہمارے لئے کسی مسیحا کو جلوہ گر کیوں نہیں فرماتا؟اس کا حقیقی علم رب تعالی کو ہے۔

 

بھارت میں بدمذہبیت فروغ پا رہی ہے۔قانون خداوندی کے مطابق اللہ ورسول(عز وجل وصلی اللہ تعالی علیہ وسلم)کی بے ادبی کرنے والے مستحق رحمت ہی نہیں۔اگر ہم بدمذہبوں سے بغل گیر ہو گئے تو معاملہ مزید بگڑ سکتا ہے۔نظام کائنات اللہ تعالی کے دست قدرت میں ہے۔خوش عقیدہ مسلمان بدمذہبیت کی روک تھام کی کوشش کریں,امید کہ رحمت الہی ہماری جانب متوجہ ہو اور ظالموں کے ظلم وستم سے نجات نصیب ہو۔واللہ تعالی اعلم بالصواب والیہ المرجع والمآب

 

طارق انور مصباحی

 

جاری کردہ:29:اپریل 2022

بھارتی مسلمانوں پر تنگ ہوتی زمین - ایکسپریس اردو