مبسملا وحامدا::ومصلیا ومسلما

 

اہل سنت وجماعت کی ریاستی تحریکیں

 

بھارت کی اکثر ریاستوں میں اہل سنت وجماعت کی ریاستی سطح کی تحریکیں ہیں۔وہ اپنا دائرۂ کار وسیع کریں۔مسلمانوں کی سماجی ورفاہی خدمات کے لئے خود کو تیار کریں اور سیاسی شعور بھی بیدار کریں۔

 

ہمارے درمیان بعض فقہی معاملات کے سبب کچھ اختلافات ہیں۔شریعت اسلامیہ نے باب فقہیات کے غیر منصوص مسائل کے حل کی ذمہ داری اصحاب نظر فقہائے کرام کے سپرد کیا ہے۔واضح رہے کہ ہر فقیہ صاحب نظر فقیہ نہیں,لہذا ایسے معاملات اصحاب نظر فقہائے کرام کے ذمہ چھوڑ دیا جائے اور قوم کو وہ مسائل بتا دیئے جائیں جن پر ان کو عمل کرنا ہے۔فقہی مجالس اختلافی مسائل کو باہمی بات چیت سے حل کر لیں تو یہ بھی انتشار سے بچنے کی عمدہ صورت ہو گی۔

 

صد افسوس کہ حالیہ چند سالوں میں بعض اعتقادی امور کی تحقیق میں بھی اختلافات ہو گئے۔وہ یقینا نظر انداز نہیں کئے جا سکتے۔ان کو حل کرنا لازم ہے۔احباب اہل سنت ان کے حل کے متمنی ضرور ہیں,لیکن کوئی پیش قدمی کو راضی نہیں,نیز طبقاتی عصبیت بھی راستے کی رکاوٹ بن جاتی ہے۔اعتقادی امور پر میں مسلسل کام کر رہا ہوں اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔

 

اللہ ورسول(عزوجل وصلی اللہ تعالی علیہ وسلم)کے فضل وعطا سے جب معاملہ بالکل روشن اور واضح ہو جائے گا تو ان شاء اللہ تعالی ثم ان شاء الرسول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اعتقادی معاملات بھی حل ہو جائیں گے۔عجلت وجلد بازی سے پرہیز کیا جائے۔ہر ایک کو سوچنے سمجھنے کا موقع دیا جائے۔

 

اگر آج ہم پھسل گئے تو نہ جانے کب تک معاملات الجھے رہیں گے,لہذا سنجیدگی اور متانت سے کام لیا جائے اور غور وفکر کیا جائے۔

 

طارق انور مصباحی

 

جاری کردہ:یکم مئی 2022