مبسملا وحامدا::ومصلیا ومسلما

فارغین اشرفیہ کا حوصلہ افزا اقدام

 

لاک ڈاؤن کے سبب اصحاب خیر کی معاشی حالت متأثر ہوئی,جس کا گہرا اثر مدارس اسلامیہ کے فنڈ پر بھی محسوس ہونے لگا۔اس مدت میں فارغین اشرفیہ نے اپنے مادر علمی کو مالی سہارا دیا۔یہ قابل تحسین اقدام ہے۔

 

دیگر فارغین مدارس بھی اپنے مادر علمی کی طرف متوجہ ہوں اور حسب استطاعت اپنی تعلیم گاہوں کو سہارا دیں۔فارغین اشرفیہ بھی جن چھوٹے مدارس اسلامیہ میں ابتدائی تعلیم حاصل کئے ہوں,ان اداروں کو بھی یاد رکھیں۔

 

اسی طرح تمام مسلمان بھائی اپنے رشتہ داروں کو بھی یاد رکھیں۔حسب قوت ان کو سہارا دیں۔آپ رشتہ داروں پر بھی جو کچھ خرچ کریں گے,اللہ تعالی آپ کو اجر وثواب عطا فرمائے گا۔قرآن وحدیث میں صلہ رحمی کا حکم دیا گیا ہے۔جس طرح مدارس ومساجد اور دینی کاموں میں خرچ کرنا ثواب کا کام ہے,اسی طرح غریب رشتہ داروں,پڑوسیوں اور دیگر غربا ومساکین کی بھی مالی مدد کرتے رہیں۔اپنے مرحومین کے نام بھی صدقات دیا کریں۔اپنی مساجد کے ائمہ کرام اور دینی خدمت انجام دینے والے علمائے کرام کو بھی تحفے دیا کریں۔یہ سب ثواب کے کام ہیں۔

 

طارق انور مصباحی

 

جاری کردہ:یکم مئی 2022