📝تحریر #ثوبان عطاری

روزانہ رات کو اپنے آپ سے یہ سوالات پوچھیں

(1)آج کون سے تین اہم /بہترین کام میں نے کیے؟

 

(2) آج کون سے تین فضول/غیر اہم کام کیے (ہو سکتا یہ زیادہ ہوں تو ٹاپ تین Top 3 😁 )

 

(3)اب پلان بنائیں کہ ،کل ، کون سے تین اہم ترین کام ضرور کروں گا؟

 

اگلی رات پھر محاسبہ کرنا ہے کہ جو طے کیا تھا ،اگر نہیں کر سکا تو کیوں؟ پیسہ/صلاحیت/ وقت نہیں تھا یا محض سستی ؟

یاد رکھیئے اچھے دن کا آغاز ایک رات پہلے سے ہوتا ہے۔۔

دن میں ،کئی بار رک کہ، اپنے آپ سے پوچھا کریں جو میں کر ، سوچ ، خرید رہا ہوں- کیا یہ ٹھیک ہے؟ حیثیت کے مطابق یا محض دکھاوا ہے۔ کچھ لوگ اپنی دولت سے آنے والی تین نسلوں کا مستقبل پلان کرتے ہیں اور بعض کی سوچ فقط ہفتے کی رات Saturday night، ڈنر تک ہوتی ہے ..! مطمئن زندگی کے لیے، اپنی گفتگو سے لے کہ گھر کے بجٹ، ہر ہر پہلو کو مشورے کے ساتھ پلان کیجیئے۔

 

نوٹ : صبح جاگنے کے فورا بعد کے دو گھنٹے، گولڈن وقت ہوتا ہے ۔۔ اس اہم ترین ٹائم میں اپنا اہم ترین کام کریں۔۔ جس نے اپنی صبح جیت لی ، سارا دن جیت لیا۔۔

📝تحریر #ثوبان عطاری