مخلوق خدا کوآگ میں جلانا

حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چیونٹیوں کی ایک بستی کو دیکھا جسے ہم نے جلا دیا تھا ۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا اسے کس نے جلایا ہے ؟ ہم لوگوں نے کہا ہم نے۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ آگ سے عذاب دینا آگ کے پیدا کرنے والے کے سوا کسی کو زیب نہیں دیتا

سنن ابوداؤد :2675

آج کل ہر طرف جنگلات کو آگ میں جلایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ہزارہا اقسام کی مخلوقات آگ میں زندہ جل جاتی ہیں ۔ آج سے کئی سال قبل ہمارے ہاں جب جنگلات جلائے گئے تو نتیجے میں سانپوں کی ایک کثیر تعداد آبادی کی طرف آ گئی۔ ان سانپوں کے ڈسنے کی وجہ سے درجنوں اموات بھی ہوئیں لیکن افسوس کہ ہمارے لوگوں نے اس سے بھی سبق حاصل نہ کیا ۔ ایک طرف بارش نہیں ہو رہی اور دوسری طرف ہم لوگ رب تعالٰی کی مخلوقات کو آگ میں زندہ جلا کر مزید اس کے غضب کو دعوت دے رہے ہیں ۔

حکومتی اداروں کی روایتی خاموشی قابل افسوس ہے ۔

 

محمد إسحٰق قریشي ألسلطاني