یوٹیوبر مرزا محمد علی انجینئر اور مفتی راشد محمود رضوی

 

اندھیروں میں چراغ وہی جلا سکتے ہیں جن کے اپنے اندر اجالا ہو

 

محقق العصر مفتئ اسلام قبلہ راشد محمود رضوی صاحب دامت برکاتھم العالیہ کا تحقیقی اور علمی مرتبہ اپنی جگہ مسلم لیکن اس کے ساتھ ساتھ مفتی صاحب باعمل حق گو نڈر عالم دین انتہائی سادہ مزاج عاجزی رکھنے والے ملنسار خوش اخلاق اور چہرے مسکراہٹ سجائے ہوئے ایک خوبصورت شخصیت کے مالک ہیں

جنہوں نے عصرِ حاضر کے بے لگام فتنے یوٹیوبر مرزا محمد علی انجینئر المعروف علی بھائی کو لگام ڈالی اور بر وقت اس کی سرکوبی فرمائی

 

مفتی صاحب نے مرزا صاب کے ایک ایک کلپ کا علمی اور تحقیقی اعتبار سے مکمل تسلی بخش جواب دیا ہے جس کو سننے کے بعد آپ کے لیے فیصلہ کرنا بالکل مشکل نہیں ہوگا کہ علی بھائی جاہل مطلق ہیں جنکا علم سے کوئی واسطہ نہیں ہے

 

مفتی صاحب کی گفتگو معقول اور منقول دونوں اعتبار سے انتہائی جامع اور پُر اثر ہوتی ہے اور بہت آسان فہم ہے

 

مفتی صاحب کی گفتگو کا حُسن یہ ہے کہ اخلاقیات کو مکمل مد نظر رکھتے ہوئے احسن انداز اور پھرپور دلائل سے مرزا علی بھائی کا رد کرتے ہیں

 

اگرچہ دو تین دفعہ مرزا صاب مفتی صاحب کے بارے انتہائی بداخلاقی سے گھٹیا اور بازاری زبان استعمال کر چکا ہے

 

مفتی صاحب نے اسکا جواب بھی نہایت شائستگی سے دیا یہ مفتی صاحب کی علمی فتح کیساتھ اخلاقی فتح بھی ہے

 

مفتی صاحب کا نام آتے ہی مرزا صاحب کی سانسیں تیز ہو جاتیں ہیں اور سر چکرانے لگتا ہے وہ گھبراہٹ محسوس کرتے ہیں یقین کریں انکو گھٹن ہونے لگتی ہے

لائیو سیشن کال آف اکیڈمی میں ایک کالر جو مرزا صاب کے ہی فالورز سے تھے انہوں نے مفتی صاحب کا نام لیا سیدھی کال ہی کاٹ دی

 

مفتی صاحب نے جہلم میں مسلسل دروس قرآن کے سلسلے میں بڑے بااخلاق طریقے سے نوجوانوں کے سوالات کے جوابات کا سلسلہ بھی کامیابی سے کیا ہے

 

جس سے مرزا کے اپنے شہر میں ہی انکی دکانداری ماند پڑ گئی ہے

بہت سارے فالورز نے اعلی الاعلان اور کچھ کال آئیڈیوز بھی لیک ہوئیں کہ مرزا کے بے حد قریبی لوگوں نے کہا کہ اگر مرزا کو کوئی علمی پھکی دے سکتا ہے تو مفتی راشد محمود رضوی صاحب ہیں

 

مرزا علی بھائی صاحب مبلغین اور مصلح واعظین کے کلپس پہ تو ہر روز تضحیک آمیز لہجے سے جواب دیتے ہیں لیکن کبھی مفتی صاحب کا نام بھی نہیں لیا کیونکہ انکو معلوم ہے کہ میرے چاہنے والوں کو اگر خبر ہوگئی اور مفتی صاحب کو سننا شروع کر دیا تو میرا سارا کام ٹھپ ہو جائے گا

 

مرزا صاحب زہر کا پیالہ پی لیں گے لیکن مفتی راشد محمود صاحب سے مناظرے میں کبھی بھی نہیں آئیں گے

 

میری تمام دوستوں سے بالخصوص مرزا صاحب کے فالورز سے بھی گزارش ہے کہ آپ انصاف کے تقاضے کے مطابق تعصب کی عینک اتاریں اور جناب مفتی راشد محمود رضوی صاحب کو تسلی کے ساتھ سماعت فرمائیں ان شاءاللہ مفتی صاحب کی گفتگو آپ کے لیے مکمل تشفی کا سبب ہوگی

 

اور تمام مذہبی افراد جو دین و مسلک کا درد رکھتے ہیں آپکا تعلق کسی بھی تحریک سے ہے یا کسی بھی آستانے سے آپ وابستہ ہیں ان سے گذارش ہے کہ قبلہ مفتی صاحب کو مکمل سپورٹ کریں

 

بلا شبہ مفتی صاحب ملت و قوم کے لیے قیمتی سرمایہ ہیں اللہ کریم مفتی صاحب کو سدا سلامت فرمائے اور آپکے علم و عمل میں فیض میں برکتیں عطا فرمائے

 

امین اللھم امین

 

مفتی صاحب کو فیسبک یوٹیوب انسٹاگرام سب جگہ فالو کریں

 

Mufti Rashid Mahmood

Mufti Rashid Mahmood Razvi

 

دعاگو | سید عقیل بن اسد قادری

بریڈ فورڈ UK

19 May 2022