مفتی محمدنظام الدین احمدنوری سڑک حادثہ میں شہید
مفتی محمدنظام الدین احمدنوری سڑک حادثہ میں شہید
انتہائی رنج والم کے ساتھ یہ خبر دی جارہی ہے کہ پڑوسی ملک انڈیا میں جماعت اھل سنت کے مشہورعالم دین وخطیب حضرت علامہ الحاج مفتی نظام الدین نوری صاحب استاذ ومفتی دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف ضلع سدھارتھ نگر یوپی اوران کے صاحبزادے مولاناانواراحمد صاحب ابھی کچھ دیر پہلے ایک سڑک حادثے میں شہیدہوگیے ہیں اناللہ واناالیہ راجعون۔
حضرت کا سانحہ ارتحال جماعت اھل سنت کے لیے عظیم خسارہ ہے
واضح ہو کہ حضرت مفتی صاحب اپنے صاحبزادے کے ساتھ دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف تشریف لے جا رہے تھے ،اٹوا بانسی روڈ برگدوا پل پر ایک تیزرفتارٹرک سے ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے،جس میں حضرت مفتی صاحب اور ان کے صاحبزادے مولانا انوار احمد منے بابو کا انتقال ہو گیا ہے۔
الله تبارک وتعالیٰ حضرت مفتی صاحب اورآپ کے صاحبزادے مولانا انواراحمد صاحب کو غریق رحمت فرمائے اور انھیں شمیم جنت کی راحتیں نصیب فرمائے لواحقین کو صبرجمیل واجرجزیل عطافرمائے آمین یارب العالمین۔
پڑھنے والوں سے گزارش ہے کہ مفتی صاحب اور ان کے صاحبزادہ صاحب کے ایصال ثواب کے لئے ایک دفعہ فاتحہ شریف پڑھ دیجیے ۔
جزاک اللہ خیرا
